کورونا وائرس مزید 2زندگیاں نگل گیا ، 371 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مہلک کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 2افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 371 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 15 ہزار 38 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 371 افراد کے رزلٹ مثبت رہے ، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 2.47 فیصد رہی ، وائرس سےمتاثر 140 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔