مناسک حج کا آخری دن ، حجاج رمی کا عمل کرکے منیٰ سے روانہ ہو جائیں گے

مناسک حج کا آخری دن ، حجاج رمی کا عمل کرکے منیٰ سے روانہ ہو جائیں گے
مناسک حج کا آخری دن ، حجاج رمی کا عمل کرکے منیٰ سے روانہ ہو جائیں گے

  

مکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مناسک حج کا آج آخری دن  ہے ، حجاج رمی کا عمل کرکے منیٰ سے روانہ ہو جائیں گے۔

ڈی جی حج پاکستان ابرار مرزا  نے کہا کہ  حجاج کو ان کی رہائشگاہوں ، ہوٹلوں  میں  پہنچانے کے انتظامات مکمل ہیں،  ڈی آئی جی ڈاکٹرمحمد اختر عباس کی نگرانی میں معاونین کام کر رہے ہیں، پاکستانی حجاج کے لیے 24 گھنٹے منیٰ میں  کنٹرول آفس کام کر رہا ہے۔

ابرار مرزا ڈی جی حج نے کہا کہ رہنمائی کے لیے پاکستانی حجاج میں نقشے بھی تقسیم کیےگئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -عرب دنیا -