کراچی میں سب سے زیادہ بارش مسرور بیس میں 119.5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ، محکمہ موسمیات

کراچی میں سب سے زیادہ بارش مسرور بیس میں 119.5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ، محکمہ ...
کراچی میں سب سے زیادہ بارش مسرور بیس میں 119.5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ، محکمہ موسمیات

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق  سب سے زیاہ بارش مسرور بیس میں  119.5  ملی میٹر ریکارڈ  کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ڈی ایچ اے فیز ٹو میں  106.6  ملی میٹر بارش  ریکارڈ کی گئی ، قائد آباد میں  76  ملی میٹر ، ناظم آباد میں  101   ملی میٹر ، فیصل بیس میں  65  ملی میٹر ، اورنگی ٹاؤن   میں  56.2  ملی میٹر ، جناح ٹرمینل میں    49.5  ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

دوسری جانب ٹانک میں سیلابی ریلہ نواحی گاؤں "پائی" میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث سینکڑوں گھر  متاثر ہوئے  ، سیلابی ریلے میں تین بچے بھی بہہ جانے کی اطلاعات ہیں، سیلابی ریلے کے باعث گاؤں "پائی" کے مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -