گائےکی ٹکر اور پھر رسی میں الجھنے والا قصائی جاں بحق

کراچی(ویب ڈیسک)گلستان جوہر میں گائےکی ٹکر اور پٌھر رسی میں الجھنے والا قصائی جاں بحق ہوگیا۔
گلستان جوہر بلاک ون میں پیش آئے واقعےکی سی سی ٹی وی اور موبائل سے بنی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
قربانی کے دوران گائے نے پہلے قصائی کو ٹکر ماری، قصائی گائےکی رسی میں الجھ گیا اور گائے اسےگھسیٹ کر بھاگتی رہی، وہاں موجود دیگر افراد بھی گائےکو روکنے اور قصائی کو چھڑوانے میں ناکام رہے۔
ویڈیو: کراچی میں گائےکی ٹکر سے قصائی جاں بحق ہوگیا@AmirMateen2 @KlasraRauf
#EidAlAdha pic.twitter.com/eqmBXNn36q
— GTV News HD (@GTVNewsPk) July 10, 2022
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعےکے حوالے سے علم ہے، مقتول کی لاش ورثاء کے حوالےکردی گئی ہے۔