عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری 

عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری 
عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے ، صاحب ثروت افراد اونٹ ، بیل ، بکرے ، دنبے ، چھترے کی قربانیاں  کر رہے ہیں ۔

رضائے الٰہی کے حصول اور حضرت ابراہیمؑ  کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی اللہ کی راہ میں جانور قربان کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،  صاحب حیثیت افراد عید کے دوسرے روز بھی قربانی کر رہے ہیں  اور گوشت  رشتہ داروں ، دوستوں اور مستحق افراد میں تقسیم کر رہے ہیں ۔

 ادھر خواتین  کچن کا انتظار سنبھالے ہوئے ہیں جہاں مزے مزے کے پکوان تیار ہو رہے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -