امریکی خاتون اول کیخلاف مبینہ تنقیدی ٹوئیٹ پر ریٹائرڈ امریکی جنرل کو مشیر کے عہدے سے ہٹادیا گیا

امریکی خاتون اول کیخلاف مبینہ تنقیدی ٹوئیٹ پر ریٹائرڈ امریکی جنرل کو مشیر کے ...
امریکی خاتون اول کیخلاف مبینہ تنقیدی ٹوئیٹ پر ریٹائرڈ امریکی جنرل کو مشیر کے عہدے سے ہٹادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی خاتون اول جل بائیڈن کے خلاف مبینہ تنقیدی ٹوئیٹ پر ریٹائرڈ امریکی جنرل کو مشیر کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔ریٹائرڈ تھری سٹار امریکی جنرل گیری ولیسکی فعال ڈیوٹی افسران کے مشیر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔

 جیونیوزکے مطابق ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خاتونِ اول جل بائیڈن کے بارے میں تنقیدی تبصرہ کیا گیا تھا 

تاہم ترجمان امریکی فوج نے جنرل گیری ولیسکی کی برخاستگی کی کوئی وجہ اور دیگر تفصیلات نہیں بتائیں۔

جل بائیڈن نے اسقاط حمل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کیا تھا، جس پر ریٹائرڈ امریکی جنرل کی جانب سے تنقیدی ٹوئٹ کیا گیا جو بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا۔