کمشنر ملتان انجنئیر عامر خٹک اور ڈی سی طاہر وٹو کا شہر کا دورہ، صفائی انتظامات تیز کرنے کا حکم

کمشنر ملتان انجنئیر عامر خٹک اور ڈی سی طاہر وٹو کا شہر کا دورہ، صفائی ...
کمشنر ملتان انجنئیر عامر خٹک اور ڈی سی طاہر وٹو کا شہر کا دورہ، صفائی انتظامات تیز کرنے کا حکم

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )   کمشنر ملتان  انجنئیر عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے شہر کا دورہ کیا ، انتظامیہ کو صفائی انتظامات تیز کرنے کا حکم دیا ۔

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر  کے شہر کے دورے کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی امیر حسن نے صفائی آپریشن پر بریفنگ دی ۔ کمشنر عامر خٹک نے  کہا کہ بارش کے پیش نظر شام تک ہر صورت آلائشوں کو ٹھکانے لگایا جائے ،  آلائشوں کی  عارضی سٹوریج پوائنٹس منتقلی برق رفتاری کے ساتھ جاری رکھی جائے ۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ  آلائشوں کو لینڈ فل سائیٹ میں تلف کرنے  کاعمل بھی تیز کردیا گیا ہے ،  2 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے۔

اس موقع پر سی ای او  نے کہا کہ   کمپنی کے کمپلینٹ سیل میں241  شکایات موصول ہوئیں ، 188کا ازالہ کر دیا گیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -ملتان -