ایک آٹو رکشہ میں 27 افراد گرفتار، نماز پڑھ کر واپس آتے ہوئے پولیس نے روک لیا، ڈرائیور غائب

فتح پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں پولیس نے ایک سجا سنورا رکشہ روکا تو یہ دیکھ کر اہلکار بھی دنگ رہ گئے کہ ایک آٹو کے اندر مجموعی طورپر 27 افراد سوار تھے جن کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔
ٹوئٹر پر ویڈیو شیئرکرتے ہوئے شہری نے بتایا کہ یوپی کے فتح پور علاقے میں ایک آٹو میں 27 افراد سوار تھے۔
यूपी के फतेहपुर में एक ऑटो में सवार 27 लोग pic.twitter.com/kyJU0mBXCL
— Utkarsh Singh (@UtkarshSingh_) July 11, 2022
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار سب کو ایک ایک کرکے باہر نکالتا رہا اور ساتھ ہی گنتی بھی کرتا رہا، جب 27 کا نمبر بولتا ہے تو اگلے ہی لمحے ڈرائیور کے بارے میں پوچھتا ہے لیکن کوئی جواب نہیں دیتا، گویا وہ موقع سے غائب ہی ہوگیا۔
اس دوران ایک شخص بتاتا ہے کہ نماز پڑھنے گئے تھے جس پر اہلکار اسے ڈانٹتے ہوئے رعب دار اونچی آواز میں کہتا ہے کہ "چپ"۔