بارش اور پانی کی نکاسی نہ ہونے پر 500 فیڈرز حفاظتی پالیسی کے تحت بند ہیں،کے الیکٹرک

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے 500 فیڈرز بند کر دیے گئے ہیں ۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں کو 1400 سے زائد فیڈرز سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ بارش اور پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث 500 فیڈرز کو حفاظتی پالیسی کے تحت بند کر دیا ہے ، پانی کی سطح میں اضافے کے باعث بجلی کی بحالی کے عمل میں دشواری کا سامنا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بلدیہ، گلشن، بن قاسم، سرجانی، کورنگی اورپی ای سی ایچ ایس کے علاقے متاثر ہیں، کلفٹن اور ڈیفنس سمیت کراچی کے دیگر علاقے متاثر ہیں۔