صحافی سمیع ابراہیم پر حملے کی ممکنہ سی سی ٹی وی معروف صحافی نے شیئرکردی

صحافی سمیع ابراہیم پر حملے کی ممکنہ سی سی ٹی وی معروف صحافی نے شیئرکردی
صحافی سمیع ابراہیم پر حملے کی ممکنہ سی سی ٹی وی معروف صحافی نے شیئرکردی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عید سے قبل سینئر صحافی سمیع ابراہیم پر نامعلوم افراد نے ٹی وی کے دفتر کے باہر حملہ کردیا تھا جس کی مبینہ سی سی ٹی وی بھی اب صحافی عمر انعام نے شیئرکردی ۔

ویڈیو شیئرکرتے ہوئے عمر انعام نے لکھا کہ "سمیع ابراہیم صاحب پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ حملہ آور خواجہ سرا، مووی میکر اور انکے ساتھی کو واضح انداز میں دیکھا جا سکتا ہے"۔

یادرہے کہ  نجی ٹی وی" بول نیوز" کے مطابق سمیع ابراہیم پر حملہ" بول "کے دفتر کے باہر کیا گیا ہے۔ وہ دفتر سے باہر نکلے تو نیچے پہلے سے ہی چند افراد کھڑے ہوئے تھے جن میں ایک خواجہ سرا بھی شامل تھا۔ نامعلوم حملہ آوروں نے اینکر پرسن پر حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -