شہباز شریف صاحب فوری کراچی تشریف لائیں، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کامران خان نے مطالبہ کردیا

شہباز شریف صاحب فوری کراچی تشریف لائیں، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کامران خان نے ...
شہباز شریف صاحب فوری کراچی تشریف لائیں، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کامران خان نے مطالبہ کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں شدید بارش سے جل تھل ایک ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ایسے میں سینئر صحافی کامران خان نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ شہباز شریف صاحب فوری کراچی تشریف لائیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ " آج پی پی پی کے سندھ میں مسلسل دور اقتدار 14 سال مکمل ہوگئے 15 واں شروع ہونے جارہا ہے بارش کے بعد کراچی جو سندھ حکومت خزانے میں 98 فیصد اور وفاقی خزانے میں 58 فیصد کا شریک ہے تباہی بربادی کی تصویر بنا ہو ہے دور دور تک حکومت نہیں"

ان کے اس ٹوئیٹ پر لوگوں نے مزید ویڈیوز اور تصاویر شیئرکرنا شروع کردیں ، ان میں سے ایک ویڈیو میں بظاہر ایک شخص کو کشتی رانی کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -