مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران امریکی صدر کی جانب سے فلسطینی ہسپتالوں کیلئے 100 ملین ڈالر کے اعلان کا امکان
نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) امریکی صدر جو بائیڈن رواں ہفتے مشرقِ وسطیٰ کے دورے کے دوران مشرقی یروشلم میں فلسطینی ہسپتالوں کے لیے 100 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر سکتے ہیں.
امریکی میڈیا نیوز 'ایکسیس' کواسرائیلی حکام نے بتایا کہ صدر بائیڈن اس ہفتے مشرق وسطیٰ کے اپنے دورے کے دوران مشرقی یروشلم میں فلسطینی ہسپتالوں کے لیے 100 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر سکتے ہیں ، توقع ہے کہ بائیڈن اپنے دورے کے دوران آگسٹا وکٹوریہ ہسپتال میں سے کسی ایک ہسپتال کا دورہ بھی کریں گے.
بائیڈن انتظامیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے کے براہ راست معلومات کے دو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کو امداد دینے کے لیے متحدہ عرب امارات نے ہفتے کے روز مشرقی یروشلم کے مکسید ہسپتال کو 25 ملین ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سعودی عرب اور قطر نے ابھی تک بائیڈن انتظامیہ سے کوئی خاص وعدے نہیں کیے.
ایکسیس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفیر ٹامس نائیڈس نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔