کراچی میں شدید ترین بارشیں ، پاک بحریہ نے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن شروع کر دیا

کراچی میں شدید ترین بارشیں ، پاک بحریہ نے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن شروع کر ...
کراچی میں شدید ترین بارشیں ، پاک بحریہ نے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن شروع کر دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  شہر قائد میں شدید ترین بارشوں سے انتظامیہ غائب ہو گئی  ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیلئے پاک بحریہ بھی میدان میں آگئی ۔

کراچی میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ نے  ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا ،  ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران غوطہ خور ٹیم نے لیاری ندی میں پھنسے 10 افراد کو ریسکیو کیا ،  پاک بحریہ کی ٹیمیں پی ڈی ایم اے کی درخواست  پر نکاسی آب میں بھی مصروف ہیں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے کراچی میں ہونے والی بارشوں کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، انڈر پاسز میں پانی بھر گیا ،  گزشتہ روز کراچی میں سب سے زیادہ بارش مسرور بیس میں ہوئی جہاں  119.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔   ڈی ایچ اے فیزٹو میں 106.6 ملی میٹر، قائد آباد 76 ،ناظم آباد 101، فیصل بیس میں 65 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -