ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں ، وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے کو ہنگامی انتظامات کی ہدایات دیدیں

ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں ، وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے کو ہنگامی انتظامات ...
ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں ، وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے کو ہنگامی انتظامات کی ہدایات دیدیں

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم کو ہنگامی انتظامات کی ہدایات دیدیں ۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ  مل کر کام کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل  کیا جائے ،  بارشوں اور سیلابی صورتحال کے متاثرین  کو عارضی پناہ گاہیں اور خوراک فراہم کی جائے ۔ ہنگامی طبی امداد اور وبای امراض سے بچاؤ کیلئے میڈیکل ٹیمیں متحرک کی جائیں ۔

وزیر اعظم نے کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں  میں بارشوں کے باعث ہونے والی اموات پر بھی دکھ کا اظہار کیا ۔  

مزید :

اہم خبریں -قومی -