ناران کے ہوٹلوں میں عید کے دنوں کیلئے خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان 

ناران کے ہوٹلوں میں عید کے دنوں کیلئے خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان 
ناران کے ہوٹلوں میں عید کے دنوں کیلئے خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان 

  

ناران (ویب ڈیسک) ہوٹل ایسوسی ایشن ناران نے عید کی خوشی میں سیاحوں کے لیے 30 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

"جیو نیوز" کے مطابق پاکستان میں شدید مہنگائی کے باعث تمام کاروبار میں مندی کا رجحان دیکھ کر ہوٹل ایسوسی ایشن ناران نے عید کے پُرمسرت موقع پر سیاحوں کے لبے ہوٹل اور ریسٹورنٹس میں 30 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر د یا ہے۔

صدر ہوٹل ایسوسی ایشن ناران مطیع اللّٰہ کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے یہ ڈسکاؤنٹ دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -مانسہرہ -