کپڑوں پر لگے خون کے داغ سے چھٹکارا پانے کے آسان طریقے

کپڑوں پر لگے خون کے داغ سے چھٹکارا پانے کے آسان طریقے
کپڑوں پر لگے خون کے داغ سے چھٹکارا پانے کے آسان طریقے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عیدِ قربان پر کپڑوں پر خون کے دھبے لگنا معمول ہے ، آپ کو   آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائیں گے جن سے  خون بھی مکمل صاف ہوجائے گا اور کپڑوں کی چمک دمک برقرار رہے گی۔

 اگر کپڑے پر خون تازہ ہے تو اسے فوراً ٹھنڈے پانی کے نیچے رکھیں اور صابن سے اس داغ کو رگڑیں، خون صاف ہوجائے گا۔

 اگر دھبا کچھ دن پرانا ہے تو ایک ٹب یا بالٹی میں پانی لیں اور اس میں ایک چمچ سرف اور ایک کھانے کا چمچ امونیا (کسی بھی کیمیکل کی دکان سے باآسانی مل جائے گا) شامل کریں، اب اس میں کپڑا بھگو دیں اور کچھ گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں۔ اس عمل سے خون کا دھبا صاف ہوجائے گا۔

 ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آپ ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کا ایک چمچ بیکنگ سوڈا کے ساتھ ملائیں اور اس میں اتنی ہی مقدار میں سرف شامل کریں۔پھر اس سے کپڑا دھو لیں، اس محلول کی خاص بات یہ ہے کہ ناصرف خون کا داغ بلکہ اس سے دیگر ضدی داغ بھی ختم ہوجائیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -