تیزبارشوں کی پیشگوئی تھی، بارش نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، وزیر اعلیٰ سندھ

 تیزبارشوں کی پیشگوئی تھی، بارش نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، وزیر اعلیٰ سندھ
 تیزبارشوں کی پیشگوئی تھی، بارش نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، وزیر اعلیٰ سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ  تیزبارشوں کی پیشگوئی تھی، کل رات 8 بجے سے صبح  8 بجے تک بارش ہوئی ، بارش نےسارے ریکارڈتوڑدیئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  وزیر اعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے  کہا کہ جب بارش ہورہی ہوتی ہےتوریلیف کاکوئی کام نہیں ہوسکتا، بارش رکتےہی تمام اقدامات شروع کردیئے، نکاسی آب کےنظام کودرست کررہےہیں، نشیبی علاقوں سےپانی نکالنےکیلئےمشینری کام کررہی ہے، وزرانکاسی آب کےسلسلےمیں سڑکوں پرہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نالوں پر بنےتجاوزات کوہٹانےکی ضرورت ہے، پوری کوشش ہےسڑکوں سےپانی جلدنکالیں، نالوں میں اس وقت طغیانی ہے، وزیراعظم نےبھی ٹیلیفون کرکےصورتحال سےآگاہی حاصل کی۔