سیلابی صورتحال کے بعد تیل کمپنیوں نے کراچی میں پٹرول کی سپلائی روک دی، قلت کا خدشہ

سیلابی صورتحال کے بعد تیل کمپنیوں نے کراچی میں پٹرول کی سپلائی روک دی، قلت کا ...
سیلابی صورتحال کے بعد تیل کمپنیوں نے کراچی میں پٹرول کی سپلائی روک دی، قلت کا خدشہ

  

کراچی (ویب ڈیسک)  بارش کے باعث صورتحال خراب  ہونے سے تیل کمپنیوں نے پیٹرول کی سپلائی روک  دی جس کے بعد قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ 

جیونیوز کے مطابق چیئرمین پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن سمیر حسین کا کہنا ہےکہ  شہر کی سڑکوں کی صورتحال خراب ہے جس کی وجہ سے تقریباً تمام تیل کمپنیوں نے تیل کی سپلائی روکی ہے لہٰذا راستے بحال ہوتے ہی تیل کی سپلائی شروع ہوجائے گی۔

چیئرمین  نے کہا کہ متعدد پیٹرول پمپس پانی میں ڈوب گئے، سپلائی بحال نہ ہوئی تو قلت کا خدشہ ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -