کیا واقعی کراچی ایئر پورٹ پر جہاز پانی میں ڈوبا ہوا ہے؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

کیا واقعی کراچی ایئر پورٹ پر جہاز پانی میں ڈوبا ہوا ہے؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت ...
کیا واقعی کراچی ایئر پورٹ پر جہاز پانی میں ڈوبا ہوا ہے؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
سورس: Screen Grab

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں ہونے والی شدید بارشوں نے نظام زندگی کو تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے ، سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز کثیر تعداد میں سامنے آ رہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلیوں اور شاہراہیں کس طرح ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی  ہیں۔ بارش کے پانی کی شدت کو ظاہر کرنے کیلئے ایسی ہی ایک ویڈیو جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے متعلق بھی شیئر کی جا رہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حالیہ بارشوں میں رن وے پر جہاز پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان (سی اے اے) کی طرف سے اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ یہ لگ بھگ تین سال پرانی ویڈٰو ہے جو کہ جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی موجودہ صورتحال کی نشاندہی نہیں کرتی۔  سی اے اے نے موجودہ صورت حال کی تازہ ویڈیوزبھی شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئر پورٹ کے رن وے پر اس قسم کا پانی نہیں ہے کہ اس میں جہاز ہی ڈوب جائیں۔ ویڈیوز میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ رن وے آپریشنل ہے اور جہازوں کو کوئی مشکلات پیش نہیں آ رہیں۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ جس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے وہ اگست 2020 کی ہے ۔

مزید :

ماحولیات -علاقائی -سندھ -کراچی -