رنویر سنگھ نے شاہ رخ اور سلمان کے گھر کے قریب 119 کروڑ روپے کی پراپرٹی خرید لی

رنویر سنگھ نے شاہ رخ اور سلمان کے گھر کے قریب 119 کروڑ روپے کی پراپرٹی خرید لی
رنویر سنگھ نے شاہ رخ اور سلمان کے گھر کے قریب 119 کروڑ روپے کی پراپرٹی خرید لی
سورس: Instagram

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے گھروں کے قریب 119 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کی چار منزلیں خرید لیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  رنویر سنگھ اور ان کے والد جگجیت سندر سنگھ نے ایک لگژری اپارٹمنٹ بلڈنگ کی 16، 17، 18 اور 19 ویں منزلوں کو خریدا ہے۔  ان چاروں منزلوں کا  رقبہ 11 ہزار 266 سکوائر فٹ ہے جبکہ مزید 1300 اسکوائر فٹ رقبہ ٹیرس کے لیے ہے۔رنویر سنگھ کو عمارت میں پارکنگ کے 19 سلاٹس تک بھی خصوصی رسائی حاصل ہوگی۔

یہ عمارت ابھی زیرتعمیر ہے  اور رنویر سنگھ اور ان کے والد نے اسے او فائیو او میڈیا ورکس ایل ایل پی کے زیرتحت رجسٹرڈ کرایا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سات  کروڑ 13 لاکھ روپے کی سٹیمپ ڈیوٹی بھی ادا کردی ہے۔

مزید :

تفریح -