ایمرجنسی سروسز نے 24گھنٹوں میں 1089 حادثات پر ریسپانڈ کیا
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1089 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 607افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 500معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 549 ڈرائیوز، 44کم عمر ڈرائیور، 457 مسافر اور 113 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 199 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت 224 متاثرین کیساتھ پہلے ملتان 86 حادثات میں 84 متاثرین کیساتھ دوسرے فیصل آباد69دثات میں 68 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔