آپریشنز اور انویسٹی ونگ کو علیحدہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

   آپریشنز اور انویسٹی ونگ کو علیحدہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے آپریشنز اور انویسٹی ونگ کو علیحدہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آبادی اور تھانوں کے کرائم کو دیکھتے ہوئے لاہور پولیس کے انتظامی ڈھانچہ میں تبدیلی کی گئی صوبائی دارالحکومت میں 7 سرکلز نئے بنائے گئے ڈویژن کے بڑے سرکلز میں سے 7 سرکلز نئے نکالا گئے ہیں جو نئے سرکلز بنائے گئے ہیں ان میں آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ گجر پورہ، مزنگ سرکل، سول لائنز سرکل، شادباغ سرکل، شفیق آباد سرکل، رائے ونڈ سرکل اور گلشن راوی سرکل شامل ہیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ سرکلز والے تھانوں میں سے نئے سرکلز بنا کر آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کو علیحدہ علیحدہ کیا گیا نئے سرکلز میں ڈی ایس پیز کے دفاتر بنانے پر کام جاری ہے۔
پولیسنگ کی بہتری کے لیے لاہور پولیس کے ڈھانچہ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -