کاہنہ کے علاقے سے 40سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد
لاہور(کر ائم رپو رٹر)کاہنہ کے علاقے سے 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے 5نمبر سٹاپ کے قریب 40سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا پولیس نے لاش شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ متوفی نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا شناخت نہ ہو سکی ۔