پاکستان میں اچھے رائٹرز کی کمی نہیں ہے، اشفاق کاظمی

  پاکستان میں اچھے رائٹرز کی کمی نہیں ہے، اشفاق کاظمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)پاکستان فلم رائٹر ز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اشفاق کاظمی نے کہا کہ ہمارے پاس اچھا لکھنے والوں کی کبھی بھی کمی نہیں رہی، ہماری انڈسٹری کی تاریخ ہے کہ فلم رائٹر نے ایسی شاہکار کہانیاں تخلیق کی ہیں جن کی نقل پڑوسی ملک میں بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم رائٹر ز ایسوسی ایشن کے صدر ناصر ادیب کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں،انہوں نے جتنے بھی فلمیں لکھی ہیں انہوں نے کامیابی کے ریکارڈ توڑے، مولا جٹ ایسی فلم ہے جس کے بغیر پاکستان کی فلم انڈسٹری کی تاریخ مکمل نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان رائٹرز بھی اچھا کام کر رہے ہیں لیکن انہیں چاہیے کہ ایسی کہانی لکھیں جس سے کہانی ڈرامے کے پراجیکٹ کی بجائے فلم کی کہانی لگے، ڈرامے اور فلم کی کہانی میں زمین آسمان کا فرق ہے اور اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کلچر -