پی ٹی وی میری اور جاوید شیخ کی شناخت ہے، شہزاد رضا

 پی ٹی وی میری اور جاوید شیخ کی شناخت ہے، شہزاد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار شہزاد رضا طویل عرصے کے بعد پاکستان ٹیلی وژن پر کام کر رہے ہیں اور ان کے ہمراہ جاوید شیخ بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہزاد رضا نے کہا کہ پی ٹی وی میری اور جاوید شیخ کی شناخت۔طویل عرصے کے بعد پی ٹی وی کے لئے  ڈرامہ کر رہا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ میں پرائیویٹ پروڈکشن سے دوبارہ اپنے مدر انسٹی ٹیوشن میں واپس آ گیا ہوں اور اس کے لئے کام کر رہا ہوں۔ شہزاد رضا نے کہا کہ پی ٹی وی میری شناخت ہے اور میں اس کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتا مزید کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کی اہمیت آج بھی کم نہیں ہوئی ہے اور بہت معیاری کام ہورہا ہے شوبز میں پڑھے الکھے افراد کی آمد خوش آئند ہے

مزید :

کلچر -