نامور گلوکارہ صومیہ خان کا نیا ویڈیو سونگ ریلیز ہوگیا
لاہور (فلم رپورٹر) گلوکارہ صومیہ خان کا نیا ویڈیو سونگ میرا لکھاں وچ اک ڈھولا ریلیز کردیا گیا۔ویڈیو میں پاکستان کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی اور دیدار نے ماڈلنگ کی ہے۔صومیہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا لکھاں وچوں اک ڈھولا کو دبئی اور لاہور کی خوبصورت لوکیشنز پر شوٹ کیا گیا ہے۔اس سونگ میں شفیق چشتی کو دوسری بار کاسٹ کیا اس سے پہلے بھی وہ میرا ایک ویڈیو کر چکے ہیں۔اس سونگ کے شاعر شان بابا، میوزک مورتی،ماسٹر حمزہ،ڈی او پی موسیٰ اور ڈائریکٹر نوید چودھری ہیں۔ یہ ویڈیو سونگ صائم ایونٹ مینجمنٹ کی پروڈکشن ہے۔صومیہ خان نے مزید بتایا کہ اسی پلیٹ فارم سے میوزیکل شوز کے ساتھ اچھے ویڈیوز بنانے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔