مجھے پھولوں سے بہت زیادہ لگاؤ ہے،اداکارہ صبور علی 

  مجھے پھولوں سے بہت زیادہ لگاؤ ہے،اداکارہ صبور علی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی کوئین، خوبرو اداکارہ صبور علی نے اپنی ’ذومعنی‘ پسند ظاہر کر دی۔میٹا کی زیر ملکیت نئی ایپ ’تھریڈ’پر اداکارہ نے تصویر پوسٹ کی جس کے منفرد کیپشن نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔صبورعلی نے تھریڈ پر گلاس میں موجود خوبصورت گلدستے کی تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "پھول پسند ہیں فول نہیں " یہاں فول سے مراد وہ لوگ ہیں جو دھوکا دہی میں ماہر ہوتے ہیں۔اداکارہ کی ذومعنی پسند نے لوگوں کو تبصرہ کرنے کا ایک نیا موقع فراہم کردیا، ایک صارف نے لکھا کہ "یہاں پھول نہیں فول ہی ملتے ہیں "۔جس کے جواب میں صبور نے اپنے مداح کی بات سے اتفاق کیا اور لکھا کہ‘ جو بات ہے‘ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ "فول تو لوگ ہمیں بنا جاتے ہیں "۔

مزید :

کلچر -