دی بینک آف پنجاب Banking on Equality میں سرفہرست

دی بینک آف پنجاب Banking on Equality میں سرفہرست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدام Banking on Equality پرCY 2022کے جاری کردہ سکور کارڈ کے مطابق دی بینک آف پنجاب نے تمام کمرشل بینکوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سر فہرست رہنے کا اہم سنگ میل طے کیا ہے۔دی بینک آف پنجاب اس بات پر فخر محسوس کرتا ہے کہ اس نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدامBoEکے تحت نمبر ون بینک رہنے، سب سے زیادہ سکور کرنے اور گرین ریٹنگ میں رہنے کا قابل ذکر کارنامہ سر انجا م دیا ہے۔ دی بینک آف پنجاب نے تمام کمرشل بینکس بشمول چھوٹے بڑے اور وسطی استعداد کے حامل اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مزید اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بینکنگ سیکٹرمیں برابری اور کثیر الجہتی کو فروغ دیں گے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کاBoEپروگرام سکورکارڈ کے ذریعے بینک کی کارکردگی جو کہ مختلف عوامل پر منحصر ہے کا تخمینہ لگاتا ہے جس میں استعداد کار(Work Force)، صنفی مساوات، رسائی اور مختلف اقدامات شامل ہیں۔صدر اور سی ای او دی بینک آف پنجاب جناب ظفر مسعود نے کہا کہ ہمیں اس بات پر بہت زیادہ فخر ہے ہم نے تمام کمرشل بینکس کو  پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ سکور اور گرین ریٹنگ کے ساتھ اول پوزیشن حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی ہماری ان محنتوں کا ثمر ہے جس کو بنیاد بنا کر ہم ایک ایسا ورکنگ ماحول پیدا کرنے میں مگن ہیں جہاں تمام افراد کو ترقی کے یکساں مواقع ملتے ہیں۔دی بینک آف پنجاب نے اس عزم کا تہیہ کر رکھا ہے کہ اپنے ورکنگ سٹاف اور باہر کی سطح تک مساوات کے فروغ کو یقینی بنائے۔ بینک کی جانب سے مضبوط پالیسیز نافذ کی گئی ہیں جو اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ ورکنگ فورس کیلئے بلا تفریق قابل تقلید اور مساوی پیشہ وارانہ ماحول بنے۔ دی بینک آف پنجاب کی جانب سے پورے ملک میں اپنے تمام کسٹمر ز کیلئے آسان رسائی کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے اس عزم میں بینک نے ان لوگوں کو خاص ترجیح دی ہے جو کسی معذوری کا شکار ہیں۔صنفی مساوات کا عزم لئے دی بینک آف پنجاب نے خواتین کی ترقی کو مردوں کے شانہ نشانہ مساوی مواقع فراہم کیے ہیں اور ادارے میں ہر سطح پر خواتین کی شراکت کو فروغ دیا ہے۔ پروگرام، جیسا کہ mentorship، لیڈر شپ ڈویلپمنٹ اور تربیتی مواقعوں نے خواتین کو اس قابل بنایا ہے کہ وہ اپنے کیرئیر میں آگے بڑھ سکیں۔BoEکے اہداف کے تحت دی بینک آف پنجاب کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ BOPنے بہترین معیار، شفافیت اور مساوات کو بینکنگ سیکٹر میں سب سے زیادہ ترجیح دی ہے۔ BOPاس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ مستقبل میں تمام ایسے اقدامات کو سپورٹ کرے گا جس سے بینکنگ سیکٹر میں مساوات، شفافیت اور کامیابی کے مواقعوں کو ترویج ملے۔

مزید :

کامرس -