نئی نسل ہمارا مستقبل اور قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ،سلمان فاروق

نئی نسل ہمارا مستقبل اور قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ،سلمان فاروق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور (پ ر) نئی نسل ہمارا مستقبل اور قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔ طلبہ وقت کی قدر اور علم حاصل کریں۔زندگی میں عروج حاصل کرنے کیلئے محنت کی عادت اپنائیں اور کبھی جھوٹ نہ بولیں۔ہمیں اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہئے۔ اپنے علم کو عمل میں بدلیں اور اپنی صلاحیتیں پاکستان کی تعمیروترقی کیلئے وقف کر دیں ان خیالات کا اظہار نوجوان دانشور اور ممتاز صنعتکار میاں سلمان فاروق نے ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے اکیسویں روزطلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس نظریاتی سمر سکول کا اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جس کا ماٹو ”پاکستان سے پیار کرو“ ہے۔ میاں سلمان فاروق نے کہا نئی نسل کے ذہنوں میں وطن عزیز کی محبت راسخ کرنے کیلئے نظریاتی سمر سکول کا انعقاد خوش آئند قدم ہے۔ بچوں کواپنی تعلیم پر مکمل توجہ دینے کے ساتھ ساتھ علم کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اردو زبان کو فروغ دیں، علم حاصل کریں اور پاکستان کی قدر کریں۔ پاکستان بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اب ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے۔ 

پوسٹ حج آپریشن جاری
 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کا پوسٹ حج آپریشن جاری، پرائیویٹ حج سکیم کا جدہ سے مدینہ جبکہ سرکاری حج سکیم کے عازمین جدہ ایئرپورٹ سے وطن واپس پہنچ رہے ہیں کوئٹہ کے لئے بھی آج دوسری فلائٹ جدہ سے کراچی کے ذریعے کوئٹہ پہنچ گئی۔