ایوان اوقاف میں صوبائی سطح پر محرم سیل قائم کر دیا گیا

  ایوان اوقاف میں صوبائی سطح پر محرم سیل قائم کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) محرام الحرام میں قیامِ امن کے لئے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے، ایوان اوقاف میں صوبائی سطح پر " محرم سیل" قائم کرتے ہوئے کہا کہ محراب و منبر قومی یکجہتی کے تقاضوں سے آگاہ ہے۔وطن دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے۔ پنجاب حکومت دہشت گردی کے خاتمہ، امن وامان کے قیام اور مذہبی رواداری کے فروغ کے حوالے سے اپنی ذمّہ داریاں نبھانے کے لیے جملہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری، بھائی چارے اور اتحاد ویگانگت کی فضا کا قیام ملک کی فکری،نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ناگزیر ہے۔انہوں نے ایڈ منسٹریٹرز اوقاف پنجاب کو بھی ہدایات جاری کیں کہ تمام ڈویڑنل و ضلعی سطح پربھی  " محرم سیل " قائم کیے جائیں اور محرم الحرام کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال صدر دفتر کو فوری رپورٹ کی جائے۔ واضح رہے کہ”محرم سیل“ 10 محرم الحرام1445ھ تک 24 گھنٹے اپنی خدمات سرانجام دے گا۔

، جس کیلئے محکمہ کے افسران و اہلکاران کا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کردیا گیاہے۔ عوام الناس محرام الحرام میں کسی قسم کی ناخوشگوارصورتحال کے پیش نظر محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے " محر م سیل" نمبر 042-99210878پر اپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں۔