کمشنر لاہور نے رائیونڈ روڈ پر ماڈل قبرستان کا دورہ کیا
رائیونڈ،لاہور(نامہ نگار،جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے رائیونڈ سندر روڈ پر بنائے جانے والے ماڈل قبرستان کے افتتاح سے قبل کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے رائیونڈ سندر روڈ پر واقع ماڈل قبرستان کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا سندر رائیونڈ روڈ پر نئے بننے والے ماڈل قبرستان کا افتتاح چند روز بعد وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ کمشنرکے ساتھ اے ڈی سی جی ذیشان رانجھا،سی پی آر او صداقت ملک، اے سی رائیونڈ کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔وزیر اعظم کی جانب سے ہونے والے افتتاح سے قبل ایل ڈبلیو ایم سی کے زیڈ او علی رضا نے علاقہ کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی کمشنر کو بریفکنگ دی۔ اے سی رائیونڈ خرم حمید نے کمشنر کو ماڈل قبرستان کی تعمیر اور انتظامات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ دریں اثناء کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے پڈانہ گھرکی اور دیوسانی گاوں و ارد گرد کے علاقے کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کے ہمرہ اے ڈی سی آر عدنان رشید، اے سی کینٹ، اے سی شالامار اور ایس پی کینٹ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسی گاؤں میں پانی نہیں آیا