ڈی جی پی ایچ اے کے پارکوں کے دورے،پانی کی نکاسی کی ہدایت

ڈی جی پی ایچ اے کے پارکوں کے دورے،پانی کی نکاسی کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر)  ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے کریم پارک، ناصر باغ،چشتیاں پارک، نہرو پارک، گول باغ، فٹبال گراؤنڈ گلشن راوی، مون مارکیٹ سمیت شہر کے مختلف پارکوں اور گرین بیلٹس کا دورہ  کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے نے زون 1 کے پارکوں اور گرین بیلٹس پر ہارٹی کلچر سمیت دیگر کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹرہارٹی کلچر زون 1 شاہ نواز وٹو کی ڈی جی پی ایچ اے کو پارکوں او رگرین بیلٹس پر کام کے حوالے سے بریفنگ دی اور  ڈائریکٹر انجینئر نگ محمد اصغر کی ڈی جی پی ایچ اے کو لائٹنگ اور انجینئرنگ کے کام کے حوالے سے بریفنگ  دی۔ ڈی جی پی ایچ اے نے افسران کو پارکوں میں بارش کے پانی کی نکاسی  اورخراب لائٹنگ  کو فعال کرنے  اورپارکو ں میں خراب موٹروں کی جلد بحالی کیلئے افسران کو ہدایات بھی جاری کیں۔