مزارات کی چادروں پر آیات کی پرنٹنگ پر پابندی خوش آئند،ناظم الدین

مزارات کی چادروں پر آیات کی پرنٹنگ پر پابندی خوش آئند،ناظم الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مزارات پر چڑھائی جانے والی چادروں پر قرآنی آیات کی پرنٹنگ پر پابندی کاہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ پنجاب قرآن بورڈ اور محکمہ اوقاف نے یہ فیصلہ چاروں مسالک کے جید علما اور مفتیان کرام فتاوی کی روشنی میں کیاہے۔ضروری ہے کہ اس فیصلے پر پوری طرح عملدرآمد کروایا جائے ان خیالات کااظہار پنجاب قرآن بورڈ کے ممبر محمد ناظم الدین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں آیات والی چادریں مزاروں اور عام قبروں پر چڑھائی جاتی ہیں جو کہ مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے طوفانی ہواؤں اور تیز آندھی سے اڑجاتی اور بارش میں بھیگ جاتی ہیں۔مفتیان کرام نے اس بارے میں یہ فتوی دیا کہ ایسی چادریں جو مزارات پر چڑھانے کیلئے استعمال کی جاتی ہیں ان پر آیات کی پرنٹنگ نہ کی جائے جبکہ اس ضمن اسلامی نظریاتی کونسل پہلے ہی ممانعت کی رائے دے چکی ہے۔ اس فیصلے کی روشنی میں گذشتہ دنوں پنجاب قرآن بورڈ کا 51واں اجلاس مولانا قاری حنیف جالندھری کی زیر صدارت ہوا جس میں قرآنی آیات والی چادریں مزاروں پر چڑھائے جانے پر پابندی لگانے کافیصلہ کیا گیا۔ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔