پاکستان سری لنکا کے درمیان وارم اپ میچ آج ہوگا
ہمبنٹونا (این این آئی)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوروزہ وارم اپ میچ آج سے شروع ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم ہمبنٹونا پہنچ چکی ہے اور ٹیم نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا اس موقع پر کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں میں بہتری لانے کے لئے خوب پریکٹس کی اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی بہت پرجوش نظر آئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز بہت اہمیت کی حامل ہے اور وارم اپ میچ میں کامیابی سے اپنی فتوحات کا آغاز کریں گے تمام کھلاڑیوں سے بہت عمدہ کھیل کی امید ہے مستقبل میں ایشیاءکپ اور ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز بہت اہم ہے تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور جیت کا عزم لیکر میدان میں اتریںگے ۔ ہمبنٹوٹا میں قومی ٹیم 11 اور 12 جولائی کو 2 روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے شروع ہوگا،دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں ہوگا۔