میگا ایونٹس سے قبل باﺅلرز کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے، عامر سہیل
لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا کہ ایشیا ءکپ اور ورلڈ کپ سے قبل فاسٹ باﺅلرز کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے میرے خیال میں کھلاڑیوں کو کاﺅنٹی کھیلنے سے گریز کرنا چاہئے تاکہ ان ایونٹس میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرسکیں۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ شاہین شاہ ہمارے مرکزی باﺅلر ہیں ان کو اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے مزید کہا کہ پاکستان کی ٹیم کی اس وقت کارکردگی بہت اچھی ہے بس ضرورت اس بات کی ہے اس کو اسی طرح سے مستقبل میں بھی جاری رہنے کی ضرورت ہے۔