اتھلیکٹس چیمپئن شپ،پاکستانی سکواڈ تھائی لینڈ پہنچ گیا

اتھلیکٹس چیمپئن شپ،پاکستانی سکواڈ تھائی لینڈ پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راولپنڈی (اے پی پی)پاکستان کی چار رکنی ایتھلیٹکس ٹیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ پہنچ گئی۔چیمپئن شپ 12 جولائی سے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں شروع ہو گی ، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق شجر عباس 100 اور 200 میٹر ریس ، عبدالمعید 200 اور 400 میٹر ریس، محمد یاسر جولین تھرو جبکہ ایشا عمران 200 اور 400 میٹر ریس میں حصہ لیں گی ، پانچ روزہ چیمپئن شپ 16 جولائی کو اختتام پذیر ہو گی ۔