آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
لاہور( سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا۔ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں سری لنکا، زمبابوے اور نیدرلینڈز کے تین، تین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا، جبکہ سکاٹ لینڈ کے دو کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔سری لنکا کے پتھم نسانکا، وینندو ہسرنگا اور مہیش تھیکشنا کو شامل کیا گیا، نیدرلینڈز کے وکرم سنگھ، باس ڈی لیڈے اور اسکاٹ ایڈورڈز کو شامل کیا گیا۔ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں زمبابوے کے شون ولیمز، سکندر رضا اور رچرڈ نگاراوا کو شامل کیا گیا جبکہ سکاٹ لینڈ کے برینڈن میک مولن اور کرس سول کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا۔گیارہ کھلاڑیوں کو عمدہ پرفارمنس دینے پر ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا۔