جون ، بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی)بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر کی مد میں جون کے دوران 2.2 ارب ڈالر بھیجے ۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں جون 2023 میں 2.2 ارب ڈالر موصول ہوئے۔جون 2023 میں کارکنوں کی ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 3.9 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں مجموعی طور پر 27.0 ارب ڈالر موصول ہوئے جو مالی سال2022کے مقابلے میں 13.6 فیصد کمی ہے۔جون 2023 میں ترسیلات زر کی آمد کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (515.1ملین ڈالر)، برطانیہ (343.0ملین ڈالر) متحدہ عرب امارات (324.7ملین ڈالر)، اور امریکا (272.3ملین ڈالر) شامل ہیں۔