لاہور سمال چیمبر کے وفد کی وزیر اعلیٰ اور وزیر صنعت کے ساتھ ملاقات
لاہور(سٹی رپورٹر) صدر لاہور سمال چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹری امجد چوہدری اور سینئر نائب صدر لاہور سمال چیمبر سید عظمت علی شاہ ، مسعود عالم بٹ کی قیادت میں وفد کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے وزیراعلی آفس میں ملاقات ۔ کاروباری صورتحال بزنس کمیونٹی کے مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی نے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی ۔
صدر سمال چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹری محمد امجد چوہدری اور سینئر نائب صدر سید عظمت علی شاہ ، مسعود عالم بٹ نے بزنس کمیونٹی اور تاجروں کے مسائل میں گہری دلچسپی لینے اور تعاون کرنے پر وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کا شکریہ ادا کیا اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے پنجاب حکومت کی مثبت پالیسیوں کے ساتھ ہر ممکن اظہار یکجہتی کی یقین دہانی کرائی ۔