ٹاﺅن ہال میں محرم الحرام کے  حوالے سے ضلعی امن کانفرنس

ٹاﺅن ہال میں محرم الحرام کے  حوالے سے ضلعی امن کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(جنرل رپورٹر)ٹاون ہال لاہور میں محرم الحرام کے تناظر میں ڈویژنل امن کمیٹی کانفرنس کی کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، آرپی او شیخوپورہ بابر سرفراز الپاہ نے صدارت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈی سی شیخوپورہ سرمد تیمور، ڈی سی ننکانہ میاں احسن رفیق، ڈی سی قصور ارشد بھٹی، اے ڈی سی شاہد کاٹھیا سمیت ایس ایس انویسٹی گیشن لاہور، اضلاع کے ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز و دیگر افسران نے شرکت کی۔ امن کانفرنس میں لاہور سمیت ڈویژن بھر کے آئمہ وعلمائے اکرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈویژنل امن کانفرنس کا مقصد امن اور بھائی چارے کا فروغ ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ علمائ،مقررین اور ذاکرین امن و محبت کے درس کو ہمیشہ عام کرتے ہیں۔

مزید :

کامرس -