مدت ملازمت مکمل ،سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید ریٹائر ہوگئے

مدت ملازمت مکمل ،سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید ریٹائر ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد(این این آئی)عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن میں بڑی تبدیلی ،سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید الیکشن کمیشن سے ریٹائر ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے عمر حمید کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں نئے سیکرٹری کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا ،عمر حمید کی بطور سیکرٹری الیکشن کمیشن دو سالہ مدت مکمل ہوگئی ۔عمر حمید کو نئے سیکریٹری کی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔الیکشن کمیشن نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی تعیناتی کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا ۔
 ریٹائر

مزید :

صفحہ آخر -