ایم کیو ایم لندن کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا فیصلہ

ایم کیو ایم لندن کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم لندن کی جانب سے کورنگی میں نکالی جانے والی ریلی کے بعد کراچی میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن کا فیصلہ کرلیا گیا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حکومت سندھ اور سیکیورٹی اداروں کو ایم کیو ایم لندن کیخلاف سخت کارروائیوں کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔احکامات ملتے ہی متعلقہ افسران کی جانب سے کراچی کے علاقے کورنگی کی ریلی میں شریک ایم کیوایم لندن کے کارکنان کی گرفتاریوں کا آغازکردیا گیا۔ذرائع کے مطابق کورنگی اور لانڈھی میں پولیس اور رینجرز کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، اعلی سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لندن ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے۔حکام کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے گروپ کو ملک میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔اعلی حکام کا فیصلہ ہے کہ ایم کیوایم لندن کو کسی صورت سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی، کورنگی میں ریلی کے منتظمین اور متعدد شرکا کو شناخت کرلیا گیا ہے انہیں بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
ایم کیو ایم

مزید :

صفحہ آخر -