سی پیک مشترکہ تعاون کمیٹی کا 12واں اجلاس آج بیجنگ میں ہوگا احسن اقبا ل وفد کی قیادت کرینگے

سی پیک مشترکہ تعاون کمیٹی کا 12واں اجلاس آج بیجنگ میں ہوگا احسن اقبا ل وفد کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)سی پیک مشترکہ تعاون کمیٹی کا 12 اجلاس (آج) منگل کو بیجنگ میں ہوگا، پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے ،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے 10سال مکمل ہونے پر جے سی سی کا خصوصی اجلاس طلب کیاگیا ہے، چین روانگی سے قبل وفاقی وزیرنے کہاہے کہ اجلاس میں دونوں ممالک تعاون کی نئی راہیں تلاش کریں گے اور سی پیک کے تحت ابھرتے ہوئے شعبوں میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی ) کااجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ نہ صرف ایک دہائی کے نتیجہ خیز تعاون کی عکاسی بلکہ اس منصوبے کے اگلے مراحل کااحاطہ بھی کررہاہے۔اجلاس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنا اورتعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ریلوے کے ایم ایل این ون منصوبے سمیت صنعتی زونز، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر غور کیا جائے گا۔
سی پیک

مزید :

صفحہ آخر -