یونیورسٹی طلبہ ،پنجاب پولیس کی مشترکہ بنائی گئی شارٹ فلم ”محافظ“کاافتتاح

یونیورسٹی طلبہ ،پنجاب پولیس کی مشترکہ بنائی گئی شارٹ فلم ”محافظ“کاافتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس اور یونیورسٹی طلبہ کے اشتراک سے بنائی گئی شارٹ فلم ''محافظ'' کی افتتاحی تقریب الحمرا ہال میں منعقد ہوئی، لاہور آرٹس کونسل کے ہال میں منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، ڈی آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز، اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹراسد جاوید ملہی سمیت دیگر افسران، ریٹائرڈسینئر پولیس افسران، سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی،عبدالحفیظ پیر زادہ، سلمان غنی، منصور اعظم قاضی، معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ نامور شخصیات بھی موجود تھیں،فلم کی سٹار کاسٹ میں شامل فنکاراوریونیورسٹی طلبہ نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں شارٹ فلم ”محافظ “کی سکریننگ بھی کی گئی، 28 منٹ دورانیہ کی شارٹ فلم ''محافظ'' پولیس جوانوں کے شب و روز پر مبنی ہے ۔ فلم ''محافظ'' میں فرض شناس پولیس افسر کی پروفیشنل و ذاتی زندگی کی دشواریوں کی عکاسی کی گئی ، پولیس کیرئیر میں پیش آنےوالے مختلف چیلنجز، نشیب و فراز اور فورس کے عزم و حوصلے کو نمایاں کیا گیا ہے۔اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی طلبہ کی تخلیقی کاوش '' محافظ'' کو سراہتے ہوئے کہا طلبہ کی جانب سے شارٹ فلم کے پیرائے میں پولیس فورس کی شب و روز کی عکاسی قابل ستا ئش انداز میں کی گئی ہے۔ تقریب سے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا انسانی زندگیوں کی عکاسی ادب اورآرٹ سے بہتر کوئی نہیں کرسکتا اور یہ شارٹ فلم اس حقیقت کی عکاس ہے کہ پولیس فورس میں خدمات سر انجام دینے والی کسی بھی افسر یا اہلکار کو جب کال فار ڈیوٹی آتی ہے تو پھر ذاتی زندگی کی ساری ذمہ داریاں ثانوی حیثیت اختیار کرلیتی ہیں۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے طالبعلم خادم حسین نے کہا سنٹرل پولیس آفس میں انٹرن شپ مکمل کی اس دوران پولیس ملازمین کی ورکنگ، طویل ڈیوٹی اوقات اور دیگر پیشہ ورانہ معاملات کوقریب سے دیکھنے کا موقع ملا اور پولیس پر ہونےوالی بے جا تنقید پر اصل حقائق سامنے لانے کےلئے شارٹ فلم بنانے کا فیصلہ کیا، فلم کی میٹنگ کے دوران پنجاب پولیس کی سپورٹ پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں اور اس فلم کو بنانے کا مقصد پولیس فورس کی زند گیوں کے وہ پہلو عوام کے سامنے پیش کرنا ہیں جو عام حالات میں نظروں سے اوجھل رہتے ہیں۔ 
فلم محافظ 

مزید :

صفحہ آخر -