سی ٹی ڈی ، کے پی پولیس کا مشترکہ آپریشن ، ایک دہشتگردہلاک ، ایک گرفتار
پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخوا کے محکمہ انسداد دہشتگردی اور صوبائی پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران دہشت گرد کو ہلاک کر دیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا،سی ٹی ڈی کے ایڈ یشنل انسپکٹر جنرل نے کہا دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ دہشت گرد پشاور میں سکھ برادری اور علما کرام کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے مارچ سے اب تک چار علما کرام، تین سکھ، دو عیسائی اور شیعہ کمیونٹی کے ایک شخص کو قتل کرچکا ہے ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا مارے گئے دہشت گرد کا تعلق افغانستان سے تھا۔ گرفتار دہشت گرد کو اس کے مقتول ساتھی کے موبائل فون سے اشارے کے بعد تلاش کیا گیا۔
دہشتگرد ہلاک