رجسٹریشن منسوخی کے باوجودادویات مارکیٹ میں موجود ، تحقیقات کی سفارش
اسلام آباد(این این آئی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے رجسٹریشن منسوخ کئے جانے کے باوجود متعلقہ ادویات مارکیٹ سے واپس نہ منگوانے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات کی سفارش کی ہے ۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق رجسٹریشن کی منسوخی کے باوجود ادویات واپس نہ کرنے سے انسانی زندگیوں کو خطرے سے دوچار کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈیکوفینک 75 ایم جی /100ایم ایل ، فیمو ٹیٹدن 10ایم جی /5ایم ایل ، پیراسیٹامول 500ایم جی اور ٹرائیوڈالز ول3ایم جی گولیوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے ۔ڈریپ نے ان ادویات کی تیاری اور درآمد پر پابندی عائد کی ہے ۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق ڈریپ نے رجسٹریشن کی منسوخی کے باوجود ان ادویات کا سٹاک مارکیٹ سے واپس نہیں کروایا، تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے ۔
رجسٹریشن منسوخی