دبئی مذاکرات سے صرف جے یوآئی نہیں تمام پی ڈی ایم جماعتیں بے خبر تھیں : اسلم غوری 

دبئی مذاکرات سے صرف جے یوآئی نہیں تمام پی ڈی ایم جماعتیں بے خبر تھیں : اسلم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) جمعیت علما اسلامنے دبئی میں نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات اور فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کردیا۔جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے مولانا فضل الرحمان سے حوالے سے چلنے والی خبروں پر مو¿قف دیتے ہوئے کہا کہ ’جے یو آئی کے سربراہ کی صحافیوں سے آف دی ریکارڈ گفتگو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، دبئی مذاکرات سے صرف جے یو آئی ہی نہیں بلکہ پوری پی ڈی ایم بے خبر ہے۔انہوں نے کہا کہ دبئی میں ہونے والے مذاکرات پر اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات ہمارا حق ہے، جے یو آئی کے نزدیک اسمبلیوں کی مدت بڑھانا اور الیکشن کا التوا سیاسی نقصان ہو گا۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ عام انتخابات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کل واضح مو¿قف دیا، جس کی وزیراعظم نے بھی تائید کی ہے۔محمد اسلم غوری نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا الیکشن کے بارے میں اتحادی حکومت کا مو¿قف مشترکہ تھا، جے یو آئی پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد فوری الیکشن کرانے کی حامی تھی، ہمارا مو¿قف عوامی طاقت اور اکثریت سے حکومت گرانا اور الیکشن کرانا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کا راستہ ہمارا نہیں آصف علی زرداری کا تھا، وقت بتائے گا کہ عدم اعتماد کے مو¿قف کے پیچھے کون کون سی طاقتیں تھیں۔جے یو آئی ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا اسمبلیوں کی مدت کے خاتمے کا بیان باہمی مشاورت سے تھا۔
جے یو آئی

مزید :

صفحہ آخر -