ہسپتالوں میں آوارہ کتوں کا ”داخلہ “بند،ہنگامی اقدامات کاحکم

ہسپتالوں میں آوارہ کتوں کا ”داخلہ “بند،ہنگامی اقدامات کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاولپور(بیورورپورٹ )جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں آوارہ کتوں کی موجودگی، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے سخت نوٹس لے لیا تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو کتوں کے ہسپتالوں میں داخلے پرپابندی لگانے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی گئی تفصیلات کے مطابق سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی (بقیہ نمبر3صفحہ6پر )
جانب سے بہاول وکٹوریہ ہسپتال،نشترہسپتال سمیت جنوبی پنجاب کے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کوبتایاگیاہے کہ کمپیٹنٹ اتھارٹی نے جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں آوارہ کتوں کی موجودگی پرسخت تشویش کااظہارکیاہے اورخدشہ ظاہرکیاہے کہ ان آوارہ کتوں کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین/اٹینڈنٹس کے ساتھ کوئی افسوسناک واقعات رونماہوسکتے ہیں لہذا ایسی صورت میں ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی ذمہ داری ہے کہ آوارہ کتوں کے داخلے کوہسپتالوں میں روکنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں،لوکل ایڈمنسٹریشن اورمیونسپل کارپوریشن سے فوری رابطہ کرکے اس کے تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔اس حوالے سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بہاو ل وکٹوریہ ہسپتال کی جانب سے چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن کوایک فوری لیٹرجاری کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ بی وی ایچ میں موجود آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔