محرم الحرام ، فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نگرانی، نقل وحرکت پر نظررکھنے کا حکم
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیر صدرات محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے حوالے سے ریجنل پولیس آفس میں میٹنگ کا انعقاد ہوا۔میٹنگ میں ریجنل آفیسر کاونٹر ٹیررزم ڈیپاٹمنٹ سمیت دیگر(بقیہ نمبر9صفحہ6پر )
افسران شریک ہوئے۔ میٹنگ میں آر پی او نے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے حوالے سے تمام اضلاع کی جانب سے کیئے گئے سکیورٹی کے پیشگی اقدامات،سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کی جانب سے جاری کیئے گئے تھریٹ الرٹس، پیش آمدہ چیلنجز اور سابقہ غیر حل شدہ تنازعات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آر پی او نے احکامات جاری کیئے کہ تمام اضلاع میں محرم الحرام کے دوان امن وامان کی فضاءکو قائم رکھنے کے لیے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مکمل نگرانی اور نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جائے اور مسکنوں پر غیر موجودگی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران اپنے اپنے اضلاع میں سی ٹی ڈی سمیت دیگر قانون نافد کرنے والے اداروں سے بروقت معلومات کا تبادلہ اور مکمل کوارڈینیشن رکھیں اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس پر فوری کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ محرم الحرام کے مرکزی ایونٹ کے شیدولڈ روائتی اور لائسنسی پروگراموں کے سیکورٹی پلان بنائے جائیں جس میں ضلعی امن کمیٹیوں کے ارکان کی مشاورت کواہمیت دی جائے اورپہلے سےطے شدہ معاہدوں اور جاری شدہ ضابطہ اخلاق پرمکمل عمل درآمد کرایا جائے۔ ڈی پی اوز شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی پروگراموں کے روٹس کا آن گرا¶نڈ خود معائنہ کریں۔ روٹ اور مقررہ کردہ اوقات کی مکمل پابندی کرائی جائے۔ امام بارگاہوں،مجالس اورجلوسوں کے گرد نواح کے علاقہ جات میں سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کئے جائیں۔ محرم الحرام کے دوران شعلہ بیان مقررین کی زبان بندی اور ضلع بندی کےبروقت اقدامات کیئے جائیں۔ اشتعال اور نفرت انگیز تقاریر یا تحریری مواد م، فرقہ وارانہ بیانات و مواد، وال چاکنگ اور پوسٹر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے لا¶ڈ سپیکر ایکٹ پر عملدرآمد کویقینی بنایا جائے۔اسلحے کی نمائش اور قانون شکنی کے مرتکب افراد کے خلاف مقام و مرتبے کا لحاظ کیے بغیر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔