میلسی : ٹرالرنے موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے دو بچے جاں بحق : میاں بیوی شدید زخمی 

Jul 11, 2023


میلسی(نمائندہ پاکستان)زگ زیگ طریقے سے ڈرائیونگ کرتے ٹرالر ڈرائیورنے موٹرسائیکل پرجاتے ہوئے میاں بیوی سمیت کم سن بیٹی اور بیٹے کو بری طرح کچل دیا میاں بیوی شدید زخمی کم سن بیٹا اور بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تفصیل کے مطابق چک نمبر71/WBکارہائشی عطااللہ اپنی اہلیہ سلمی بی بی آٹھ سالہ بیٹے محمدخان پانچ سالہ بیٹی نبیرہ بی بی سمیت موٹرسائیکل پر سوار ہوکر کہروڑ پکا روڑ پرجارہاتھاکہ کراسنگ(بقیہ نمبر8صفحہ6پر )
 کے دوران زگ زیگ طریقے سے ڈرائیونگ کرتے ڈرائیورنے میاں بیوی سمیت کم سن بیٹے اور بیٹی کو بری طرح کچل دیا جس کے نتیجہ میں میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے جبکہ کم سن بیٹا محمدخان اور بیٹی نبیرہ دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے گشت پر مامور پولیس تھانہ میراں پور نے موقع پر ہی ٹرالر ڈرائیور محمدعمران کو حراست میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں